بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، اہم ٹکرائو میں بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم ٹکرائو میں بھارت نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دیدی، بھارت کی جیت میں اہم کردار ویرات کوہلی کا رہا جنہوں جو پاکستان کی جیت کی راہ میں دیوار بن کر کھڑے رہے،تفصیلات کے مطابق بھارت کے کپتان روہیت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور بابر اعظم بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد رضوان بھی چار رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئے تاہم اس موقع پر شان مسعود اور افتخار احمد نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا، پاکستان کی جانب سے شان مسعود 52 اور افتخار احمد 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 16 رنز سکور کئے، بھارت کی جانب سے اردیپ سنگھ اور ہاردیک پانڈے نے تین تین جبکہ بھونیشور کمار، محمد شامی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں بھارت کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف میچ کی آخری گیند پر حاصل کرتے ہوئے مقابلہ چار وکٹوں سے جیت لیا، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 53 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 82 رنز ناٹ آئوٹ بنائے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے جبکہ ہاردیک پانڈے نے چالیس رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے حارث رئوف اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Back to top button