بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

’’آنر‘‘ کمپنی نے طاقتور ترین بیٹری اور ڈوئل کیمرے کے ساتھ رواں سال کا سستا ترین فون پیش کردیا

چینی موبائل کمپنی’آنر‘ نے طاقتور ترین بیٹری اور ڈوئل کیمرے کے ساتھ رواں سال کا سستا ترین فون پیش کردیا۔’آنر 40 پلس‘ کو کمپنی نے تقریبا 7 انچ اسکرین اور ڈوئل کیمرا کے ساتھ پیش کیا ہے، فون کے بیک پر 50 میگا پکسل کا مین جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔فون کے کیمروں کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرتے ہوئے ان میں نئے سینسر اور فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ اس میں سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے۔فون کو ایم یو آئی 6 کے جدید پروسیسر جب کہ اینڈرائڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون کو 6 اور 8 جی بی ریم کے دو مختلف ماڈیول میں پیش کیا گیا ہے اور اس میں 128 جی بی سے 256 جی بی میموری دی گئی ہے، علاوہ ازیں الگ سے ایس ڈی کارڈ کے ساتھ میموری کو بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کو طاقتور ترین 6000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو کہ سام سنگ اور ایپل کے موبائل سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔

عام طور پر موبائل فونز میں 5 ہزار سے 5500 ایم اے ایچ کی بیٹری دی جاتی ہے، تاہم آنر نے 6 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی ہے جب کہ اس کے ساتھ 23 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے۔کمپنی نے 6 جی بی ماڈیول کی پاکستانی قیمت 36 ہزار روپے تک جب کہ 8 جی بی ماڈیول کی قیمت 44 ہزار روپے تک رکھی ہے۔

فون کو چار مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے اور اسے ابتدائی طور پر صرف چین میں ہی پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی دیگر ایشیائی ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔اس سے قبل آنر نے گزشتہ روز ایکس 6 کو برطانیہ میں متعارف کرایا تھا، مذکورہ فون کو کمپنی نے ایک ماہ قبل چین میں پیش کیا تھا اور اب اسے یورپ میں بھی متعارف کرادیا گیا۔

Back to top button