بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

انڈس موٹرز کے بعد از ٹیکس منافع میں کمی

انڈس موٹرز کا بعد از ٹیکس منافع 30 جون 2023 کو مالی سال کے اختتام پر 39 فیصد گر کر 9 ارب 66 کروڑ روپے رہ گیا، جو مالی سال 2022 کے دوران 15 ارب 80 کروڑ روپے تھا، مقامی طور پر اسمبل شدہ اور درآمدی گاڑیوں کی فروخت 58 فیصد تنزلی کے بعد 75 ہزار 611 سے کم ہو کر 31 ہزار 602 کی سطح پر آگئی۔

کمپنی نے 72 ہزار 438 یونٹس کے مقابلے میں 32 ہزار 696 یونٹس اسمبل کیے، خالص فروخت ٹرن اوور مالی سال 2023 کے دوران 36 فیصد گر کر 177 ارب 71 کروڑ روپے ہو گیا جو مالی سال 2022 کے دوران 275 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 29 روپے فی حصص ڈیونڈڈ کیا، جس کے بعد پورے سال کے لیے ڈیونڈڈ 71 روپے 80 پیسے ہو گیا۔

مزید پڑھیے  اوگرا نے پٹرول کتنے روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی؟
Back to top button