بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

امریکی سفیر آزاد کشمیر پہنچ گئے، شہدا زلزلہ کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی وتعمیر نو کے لئے ان کا ملک حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے، پاکستان کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان 75سالہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے اپنے دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر پریونیورسٹی کمیپس میں شہدا زلزلہ کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد پاکستان کو سیلاب کی تباہی سے دوچار ہونا پڑا۔

امریکی سفیر نے آزاد جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یونیورسٹی کے احاطے میں چنار کا درخت بھی لگایا اور علاقے کی قدرتی خوبصورت کے دیوانے بھی نکلے۔آزاد کشمیر کے 1500 سے زائد لوگ اب تک امریکہ کے مختلف تعلیمی اور فنی اداروں سے استفادہ کر چکے ہیں۔

Back to top button