بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

رواں سال کی آخری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گا

رواں سال کی آخری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گا۔ذرائع کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم کا آخری فیز 27 نومبر سے 3 دسمبر تک چلے گا، پولیو مہم کا پہلا فیز 13 تا 17 نومبر شمالی وزیرستان میں ہو چکا ہے، مہم کا دوسرا فیز 20 تا 24 نومبر جنوبی کے پی کے چھ اضلاع میں ہوا جبکہ قومی انسداد پولیو مہم کا آخری فیز ملک بھر میں منعقد ہو گا۔

قومی انسداد پولیو مہم کا تیسرا فیز 7 روز میں مکمل ہو گا، تیسرے فیز میں پانچ روزہ پولیو مہم جبکہ دو کیچ اپ ڈیز ہوں گے، کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 کروڑ 43 لاکھ 55341 بچے قومی انسداد پولیو مہم کا ہدف ہیں، پنجاب ، کے پی اوربلوچستان کے36، 36 اضلاع جبکہ سندھ کے 30 اضلاع ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان 10، 10 اور اسلام آباد میں قومی انسداد پولیو مہم چلے گی ۔

Back to top button