بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹینس پر راج کرنے والے فیڈرر پرنم آنکھوں کیساتھ کورٹ سے رخصت

ٹینس کی دنیا پر راج کرنے والے راجر فیڈرر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا، وہ نم آنکھوں کے ساتھ کورٹ سے رخصت ہوئے۔ٹینس کے عظیم کھلاڑی اور 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے راجر فیڈرر لیور کپ میں آخری بار ایکشن میں نظر آئے، ان کے حریف سمجھے جانے والے رافیل نڈال ان کے ڈبلز کے ساتھی کے طور پر کھیلے۔

Image

لیور کپ میں نڈال اور فیڈرر کی جوڑی کو جان سوک اور فرانسس ٹیافو نے شکست دی۔میچ کے اختتام پر فیڈرر اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور کورٹ میں موجود اپنی بیوی، بچوں اور ساتھی کھلاڑیوں کو گلے لگا کر رو پڑے۔

رافیل نڈال بھی اپنے ساتھی کھلاڑی کی رخصت کے موقع پر آبدیدہ ہو گئے۔میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار دن رہا میں خوش ہوں۔

Back to top button