بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سعودی عرب کی پہلی ویمن ٹینس ٹیم سری لنکا روانہ

سعودی عرب نے اپنی پہلی خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ٹینس کے عالمی مقابلوں میں شرکت کیلئے روانہ کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 کھلاڑیوں پر مشتمل سعودی عرب کی خواتین ٹینس ٹیم سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والے بلی جین کنگ کپ جونیئر کے کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کرے گی۔اس حوالے سے سعودی عرب کی خواتین ٹینس ٹیم کی کپتان اریج فرح کا کہنا تھا کہ عالمی مقابلوں میں شرکت کرنا سعودی عرب کی خواتین کیلئے ایک انتہائی اہم موقع ہے ، ہمارے لیے اپنے ملک کی نمائندگی باعث فخر ہے ، ہم اپنی بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ ٹیم کو اعتماد بخشے گا اور سعودی خواتین پر کھیلوں کے دروازے کھلتے ہوئے دیکھنا ایک ناقابل بیان احساس ہے۔سعودی عرب میں حالیہ اصلاحات کے بعد کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں خواتین کو اپنی قابلیت دکھانے کیلئے مواقع مل رہے ہیں، گزشتہ برس سعودی عرب کی خواتین کی فٹ بال ٹیم بھی اپنا پہلا میچ کھیل چکی ہے۔

Back to top button