بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی کے شہریوں کے لیے اورنج لائن بس سروس کا افتتاح

وزیر ٹر انسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے اورنج لائن بی آر ٹی بس سروس کا افتتاح کر دیا۔اورنج لائن کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آج اورنج لائن عوام کے لیے کھول دی گئی ہے، سیلابی صورتحال کی وجہ سےتقریب کو سادگی سے منعقد کیا گیا ہے۔

 شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اورنج لائن بس سروس کا کرایہ 10 سے 20 روپے تک ہے اور   4 اسٹیشنز ہیں، پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کم کرایہ رکھا گیا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ اورنج لائن پراجیکٹ کی بسیں جدید ترین ہیں اور اس منصوبے کی 100 فیصد لاگت پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے اٹھائی ہے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو جلد ٹرانسپورٹ کی بہت بڑی خوشخبری ملےگی جس کے بارے میں انہیں آگاہ بھی کر دیا جائے گا۔

Back to top button