بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد الرٹ جاری

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں اتوار کو داخل ہو گا، جس کی وجہ سے 14 ستمبر تک لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مری، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور جھنگ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 13 اور 14 ستمبر کے دوران بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں بارش کا امکان ہے۔اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں رکھیں۔

Back to top button