بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

روس کے سابق صدر میخائل گورباچوف انتقال کر گئے

سابق سوویت یونین کے پہلے اور آخری صدر میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں فوت ہو گئے۔گوربا چوف طویل عرصے سے بیمارتھے، وہ سوویت دورمیں ریاست اورپارٹی کےاعلی ترین عہدوں پرفائز رہے۔

گورباچوف نےسوویت یونین میں اصلاحات متعارف کرائیں، ان کی پالیسیوں کے تحت سوویت یونین میں سینسرشپ کا خاتمہ ہوا۔گوربا چوف کی بدولت سوویت یونین میں نجی کاروبار کو قانونی حیثیت ملی اورانہوں نے نئی خارجہ پالیسی ترتیب دی۔

گورباچوف کوسوویت یونین کاشیرازہ بکھیرنے کا بھی ذمہ دار ٹھہرایا جاتا رہا ہے، سوویت یونین ٹوٹنے کے معاہدے پردستخط کے بعد گوربا چوف صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے۔عہدہ چھوڑنے کے بعد گوربا چوف قومی اورعالمی امورپرلیکچردیتے تھے، گوربا چوف کے انتقال پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Back to top button