بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ہفتہ وار مہنگائی 0.82 فیصد اضافے سے ریکارڈ 38.63 فیصد تک پہنچ گئی

ایک ہفتے کے دوران4 اشیا سستی جبکہ 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا،رپورٹ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضا فہ ہفتہ وار مہنگائی 0.82 فیصد اضافے سے ریکارڈ 38.63 فیصد تک پہنچ گئی۔ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، اور ہفتہ وار مہنگائی 0.82 کے اضافے کے ساتھ ریکارڈ 38 اعشاریہ 63 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 33 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 4 اشیا سستی جبکہ 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق پیاز، ٹماٹر، دال مونگ، دال ماش، آلو، دال مسور، دال چنا مہنگی ہوئیں، انڈے، دودھ، گڑ، نمک، لہسن، ڈیزل، ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 18روپے 69 پیسے، ٹماٹر 8روپے 84پیسے،آلو 2روپے 9پیسے فی کلومہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران دال مونگ 10روپے95پیسے،دال ماش 17روپے69پیسے ،دال مسور فی کلو 13روپے 84پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 96پیسے،ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 40روپے 25پیسے جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلا بھی 2روپے 58 پیسے تک مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سگریٹ،بیف،انڈے،صابن اورگڑ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں جب کہ چکن، کیلے، گھی اور پیٹرول کے نرخوں میں کمی آئی۔

ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی فی کلو 13روپے 66پیسے تک سستی ہوئی۔ بریڈ،چائے کی پتی،بجلی ماچس سمیت 14اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Back to top button