بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت عہدے سے مستعفی

چوہدری پرویزِ الہٰی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ایڈووکیٹ جنرل شہزاد شوکت نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کو بھجوا دیا۔

شہزاد شوکت کی جانب سے استعفے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نئی حکومت کو اپنی مرضی کا ایڈووکیٹ جنرل لگانے کا اختیار ہے۔واضح رہے کہ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آج باقاعدہ ذمے داریاں سنھبالیں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے گزشتہ شب ایوانِ صدر میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھایا تھا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی تھی جبکہ پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیے  حکومت پنجاب صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر اعجاز ملک
Back to top button