بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

میرا پنجاب میں داخلہ بند ہوا تو یہ گورنر راج کا آغاز ہوگا، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر میرا پنجاب میں داخلہ بند ہوا تو یہ گورنر راج کا آغاز ہو گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی صورت حال مزید خراب ہوئی ہے، کل کے عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر جو گفتگو ہوئی وہ افسوسناک ہے، لیکن کچھ معاملات ایسے ہیں جن سے ایسی گفتگو کو تقویت ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے مندرجات دیکھے، یہ لمحہ فکریہ ہے، اگر ایسی فضا معتبر اداروں میں ہے تو ہم تباہی کے دھانے پر ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا پنجاب میں میرا داخلہ بند ہونے سے متعلق آوازیں آ رہی ہیں لیکن اگر پنجاب میں میرا داخلہ بند ہوا تو گورنر راج کے نفاذ کے لیے کافی جواز موجود ہیں، گورنر راج کی سمری پر کام شروع کر دیا ہے۔نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا نواز شریف واپس آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے۔

Back to top button