بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

حکومت پنجاب صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر اعجاز ملک

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اعجاز ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ سپورٹس مقابلوں کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد علوم الشرعیہ سول لائن جوہر آباد میں والی بال میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔ ان سپورٹس مقابوں کاانعقاد حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب کے زیر اہتمام بین المدارس کے طلبا کے درمیان ہم نصابی سرگرمیوں کے تحت کیا گیا ۔اس تقریب میں دو ٹیموں درجہ قطب اور درجہ قرآن کی ٹیموں کے مابین والی بال کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔درجہ قطب ٹیم نے درجہ قرا ٓن ٹیم سے 26کے مقا بلہ میں 46پوائنٹ حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی۔درجہ قطب کی ٹیم کے کپتان محمد آصف بلال اور درجہ قرآن ٹیم کے کپتان محسن علی نے اپنی اپنی ٹیم کے ہمراہ بہت شاندار اور دلچسپ کھیل کھیلا۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اعجاز ملک اور ڈسٹرکٹ خطیب محکمہ اوقاف اکمل عباس نے بین المدارس کے درمیان ہم نصابی سرگرمیاں شروع کر نے کے متعلق حکومتی ترجیحا ت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔کھیل کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اعجاز ملک، ڈسٹرکٹ خطیب مولا نا اکمل عباس،مختلف مدارس کے مہتمم صاحبا ن،مولانا عبدالجبا ر،مولا نا مفتی زاہد محمود اورمولا نا محمد رئیس صدیقی نے کھیلا ڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

مزید پڑھیے  کورنگ نالے میں چار بچوں کو بچانے کیلئے کودنے والے محمود کی لاش مل گئی
Back to top button