بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان: نئی سبزی منڈی موڑ پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں نئی سبزی منڈی کے مقام پر نامعلوم افراد نے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ٹریفک آفیسر شوکت خان اورحبیب اللہ شامل ہیں۔

Back to top button