بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان قطر خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جو قطر کے سرکاری دورے پر ہیں نے جمعرات کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور نائب وزیراعظم ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اور علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں جو ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

قطری معززین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

Back to top button