بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈالر کی قیمت ریکارڈ 205 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی

انٹربینک میں ڈالر ریکارڈ 205 روپے50 پیسےکا ہوگیا ہے۔انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 1 روپیہ 64 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

گزشتہ روز فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں 1.65 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 202.15 روپے سے بڑھ کر 203.80 روپے اور قیمت فروخت 202.25 روپے سے بڑھ کر 203.90 روپے ہوئی،جو کہ ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 1.50 روپے کے اضافے سے 202.00 روپے سے بڑھ کر 203.50 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 203.00 روپے سے بڑھ کر 204.00 روپے ہوئی تھی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 30 پیسے کے اضافے سے 212.00 روپے سے بڑھ کر 212.30 روپے اور قیمت فروخت 214.00 روپے سے بڑھ کر 214.30 روپے ہوئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 249.00 روپے سے کم ہو کر 248.00 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کی کمی سے 252.50 روپے سے کم ہو کر 251.00 روپے ہوگئی تھی۔

Back to top button