بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پیٹ کمنز کی ریکارڈ ساز بائولنگ، آسڑیلیا نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلین فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے بنگلادیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروا لیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ اے میں شامل آسٹریلیا اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایونٹ کے 44 ویں میچ میں انٹیگووا کے سر ویون رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں جس میں آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے بنگلا دیش کو 28 رنز سے شکست دیدی۔

بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 اسکور کیے تھے جس میں کپتان نجم الحسن کے 41 اور توحید ہری دوئے کے 40 رنز شامل تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پیٹ کمنز نے ایک اوور میں دو اور دوسرے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لیکر ہیٹ ٹرک مکمل کی، انہوں نے محمود اللہ، مہدی حسن اور توحید ہری دوئے کو آؤٹ کیا۔خیال رہے کہ یہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی بولر کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک ہے اور پیٹ کمنز بریٹ لی کے بعد دوسرے آسٹریلین بولر ہیں جہوں نے ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

مزید پڑھیے  میکسویل کی ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری، آسڑیلیا نے نیدرلینڈز کو تاریخی شکست سے دوچار کردیا
Back to top button