بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، آسڑیلیا نے فائنل میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسڑیلیا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم کو 71 رنز سے شکست دیکر ریکارڈ ساتویں بار عالمی کپ کا اعزاز جیت لیا، آسڑیلیا کی جیت میں اہم کردار ان کی اوپنر الیسا ہیلی کا رہا جنہوں نے 170 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی، تفصیلات کے مطابق فائنل کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر آسڑیلیا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 356رنز بنائے جس میں الیسا ہیلی کے 170، راچیل ہینز کے 68، بیتھ مونے کے 62 رنز نمایاں تھے، انگلینڈ کی جانب سے انیاشروبھوسلے نے تین، سوبیہ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 43.4 اوورز میں 285 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی انگلینڈ کی جانب سے ناٹ سیوئیر نے 148 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، آسڑیلیا کی جانب سے الانا کنگ اور جیس جانسین نے تین تین جبکہ میگان نے دو اور تالیا میگراتھ اور گارڈنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Back to top button