بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام امتحانات آج 26 مارچ سے شروع

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام امتحانات آج (26 مارچ) سے شروع ہورہے ہیں۔

امتحانات کے لئے ملک بھر میں 69 امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے۔ امتحانی مراکز چاروں صوبوں ،گلگت  بلتستان اور آزاد کشمیر میں قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں اسلام آباد، کراچی ، لاہور، مظفرآباد،پشاور ، گلگت ، سکردو ، کرم سمیت دیگر اضلاع بھی شامل ہیں۔وفاق المدارس کے شعبہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق الثانویہ العامہ (میٹرک)، الثانویة الخاصہ( ایف اے)، الشہادة العالیہ (بی اے) اور الشہادة العالمیہ (ایم اے) کا ہر پیپر تین گھنٹے کا ہوگا۔آج 26 مارچ کو قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق،صرف، ادب، کل 27 مارچ کو فقہ، عقائد،اصول الفقہ،28مارچ کو عربی ادب،سماجیات، جبکہ 29 مارچ کو منطق، زبانی امتحان، تجوید و قرات،حفظ قرآن، اور پیش نمازی کے امتحانات ہوں گے۔

Back to top button