بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کشمیر پریمیئر لیگ نے مسئلہ کشمیر کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے، شعیب ملک اور محمد عامر

 دبئی میں جاری ایکسپو 2020 میں پا کستان پو یلین کی کشمیر گیلری میں تین روزہ کشمیرپر یمیئر لیگ شو کیس کے عنوان سے: میگنیفسنٹ(Magnificent) کشمیر اپنی پریمیئر لیگ کے ساتھ:جمعہ سے شروع ہو گئی۔ پا کستان، آزاد جمو ں وکشمیر اور یو اے ای کے معز مہمانو ں نے کے پی ایل شو کیس میں شمو لیت اختیار کی جبکہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر تے ہو ئے ایو نٹ کو پذایر ائی بخشی۔چیئرمین کے پی ایل ارشد خٹک نے کشمیر گیلری میں استقبالیہ نو ٹ پیش کرتے ہو ئے کے پی ایل سیکشن کے مہمانو ں کو خوش آمد ید کہا۔انہو ں نے کہا کہ کے پی ایل شو کیس کشمیر کیساتھ ساتھ کے پی ایل کے بارے میں جاننے کا منفرد تجر بہ ہو گا۔اس موقع پر صدر کے پی ایل عارف ملک نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ون (1)کی کامیابی کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔انہو ں نے اس لا زوال خواب کو حقیقت میں بد لنے کیلئے راستے میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی ایل سیزن 2 کشمیر کے خطے کی خوشحالی، ترقی کے حوالے سے ایک بہت بڑا اور صحت مند ایونٹ ہوگا۔

آزادجموں و کشمیر کے سیکرٹری کھیل و سیاحت منصور قادر ڈار نے کشمیر پریمیئر لیگ کے پس پردہ وژن اور اس کے پہلے سیزن کی عالمی سطح پر پذیرائی پر روشنی ڈالتے ہو ئے شرکا ء کے ساتھ ساتھ کشمیر گیلری کا وزٹ کرنے والے دیگر مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی وزیر خزانہ آزاد جموں و کشمیرعبدالمجید خان نے کشمیر پریمیئر لیگ کوسراہتے ہو ئے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی معاشی حالت کو مضبوط کرنے کیلئے کے پی ایل کی کا میابی پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کے پی ایل کو بھرپور سپورٹ کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔کشمیرپر یمیئر لیگ شو کیس کا پہلا دن علم پر مبنی اور تفریح سے بھرپور پروگراموں اور سرگرمیوں سے جاری رہا۔ تقر یب میں سی ای او کے پی ایل چو ہدری شہزاد اختر، سی او اوکے پی ایل تیمور علی خان،سی ایم او کے پی ایل ثاقب الرحمن نے بھی شرکت کی او رکے پی ایل کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی کاوشوں کوخوب سراہا۔

اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سیاحت کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں عبدالمجید خان، منصور قادر ڈار، سابق کپتان ٹیم پاکستان شعیب ملک، فاسٹ باؤلر محمد عامر،صدر پاکستان ہوٹلیئر فاؤنڈیشن یو اے ای اویس نذر، عارف ملک، ناظمہ بختاور محمود نے بھی شرکت کی۔کانفرنس کے شرکاء نے آزاد جموں و کشمیر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے، ثقافت، کھیلوں، مہمان نوازی کے چیلنجز، سرمایہ کاروں اور سیاحت کی صنعت کیلئے حاصل مواقعوں سمیت مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کے پی ایل کے اقدام کو سراہا کیونکہ یہ خطہ کشمیر کی اقتصادی، سماجی، ثقافتی، کھیلوں،سیاحت کی ترقی کیلئے ایک اہم اثاثہ ثابت ہوا ہے۔ شرکا ء شعیب ملک کیساتھ پروگرام ”کھیلو آزادی سے” میں شرکت کیلئے بہت پرجوش تھے۔ پروگرام کی میزبان ثریا خان نے شعیب ملک سے ان کی زندگی، کیریئر اور کے پی ایل کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے سوالات کئے۔ شعیب ملک نے شو میں موجود شائقین کی جانب سے پوچھے گئے کئی سوالات کے جوابات بھی دیئے۔کئی دیگر سرگرمیاں بھی پہلے دن کے ایونٹس کا حصہ تھیں جن میں کے پی ایل کی کامیابی کی کہانیاں ڈیجیٹل سکرینوں پر دکھائی گئیں۔

کشمیر گیلری کے مہمانوں نے کشمیر پریمیئر لیگ کی انتظامیہ کے ساتھ سیر حاصل گفتگو کی۔ کے پی ایل کے بارے میں اور اس بہترین لیگ کا حصہ بننے کے بارے میں جاننے کیلئے سوالا ت بھی کئے۔کشمیر گیلری کے وزٹرز بشمول کشمیری ڈاسپورہ نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ آزاد جموں و کشمیر کی پہلی اپنی لیگ ہے اس نے کشمیری نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیساتھ مسئلہ کشمیر کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے

Back to top button