بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

نیٹو کانفرنس آج برسلز میں ہوگی

یوکرین کی صورتحال پر نیٹو کانفرنس آج برسلز میں ہوگی، کانفرنس میں شرکت کیلئے امریکی صدر برسلز پہنچ گئے ہیں۔

نیٹو چیف کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 4 جنگی گروپ بھیجنے کی منظوری دی جائے گی، یہ گروپ بلغاریہ، ہنگری، رومانیہ اور سلوواکیہ بھیجے جائیں گے۔

روس نے خبردار کیا ہے کہ نیٹو دستہ یوکرین آیا تو پھر روس سے براہ راست لڑائی ہوگی۔

دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی فوج کے حملے میں روسی خاتون صحافی ہلاک ہوگئی ۔

یوکرین پر روس کے حملے کو ایک ماہ مکمل ہونے پر یوکرینی صدر نے دنیا بھر میں روس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا مطالبہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں کشیدگی کے بعد جرمنی نے 2 ہزار سے زائد ٹینک شکن ہتھیار یوکرین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

Back to top button