بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف فلاحی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس خارج

احتساب عدالت کےجج محمد اعظم خان کی عدالت نےسابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال وغیرہ کیخلاف فلاحی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس،سابق ڈائریکٹر پلاننگ غلام سرور سندھو وغیرہ کے خلاف ڈپلومیٹک شٹل سروس ٹھیکہ سے متعلق ریفرنس اور جی سکس میں فلاحی پلاٹ کو کمرشل بنا کر الاٹمنٹ ریفرنس کو خارج کر دیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہاکہ نیب ریفرنس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، نیب ملزمان کی مالی بے ضابطگی سے متعلق بھی شواہد نہ پیش کر سکا،واضع رہے کہ ملزمان فرخند اقبال، غلام سرور سندھو، عبد العزیز قریشی نے چیلنج کیا تھا، عدالت نے محبوب علی، وقار علی مسعود الرحمن ، محمد اشفاق سمیت چار ملزمان کیخلاف بھی ریفرنس خارج کرنے کا حکم سنادیا۔علاوہ ازیں اسی عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب ملزمان کی بریت درخواستوں پر بھی فیصلہ سناتے ہوئے سی ڈی اے میں گھپلوں سے متعلق 22ملزمان کیخلاف دوالگ الگ ریفرنسز بھی خارج کرنے کا حکم سناتے ہوئے ڈپلومیٹک شٹل سروس کے ٹھیکے میں کرپشن کا ریفرنس اور جی سکس میں کلینک پلاٹ کو کمرشل پلاٹ میں بدلنے کا ریفرنس بھی نیب کو واپس بھیجنے کا حکم دے دیا، ایک ریفرنس میں نامزد ملزم بریگیڈیئر ر اسد منیر نے مبینہ خود کشی بھی کی تھی، ڈپلومیٹک شٹل سروس ٹھیکہ ریفرنس میں سابق قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے کے علاوہ سابق ممبرسی ڈی اے بریگیڈئیر ریٹائرڈ نصرت اللہ،سابق ڈائریکٹر جنرل پلاننگ غلام سرور سندھو،ٹھیکیدار محمد حسین اورمنیرجیلانی سمیت 11 افراد کو ملزم نامزد کیا گیاتھا،نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ملی بھگت سے ڈپلومیٹک انکلیو میں شٹل سروس کیلئے 2 ایکڑ اراضی الاٹ کی اور شٹل سروس کا ٹھیکہ دیا جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔واضع رہے کہ ترمیمی آرڈیننس کے تحت اسلام آباد سے ریلیف لینے والوں کی تعداد 42ہوگئی، راجہ پرویز اشرف، شاہد رفیع کیخلاف بھی ریفرنس خارج ہو چکا ہے،روان ماہ 8 کیسز میں 42 ملزمان نے ریلیف حاصل کیا،آصف زرداری ، لیاقت قائمخانی بھی ایک ایک کیس میں ریلیف لے چکے۔ادھر سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کاکہناہے کہ اللہ تعالی کے کرم سے بے گناہی ثابت ہوئی،نیب نے جھوٹے کیسز بنائے،نیب میڈیا ٹرائل کرنے سمیت بندوں کو تباہ کر دیتے ہیں،اس ملک میں ظلم ہو رہا ہے، ہم ان کا مقابلہ کرینگے۔

Back to top button