بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

روس کا یوکرین پر حملہ،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے 204ارب روپے ڈوب گئے

یوکرین پر روسی حملے کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایکس ایس) پر بھی دیکھا گیا، 100 انڈیکس 1302 گر گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 204 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک ہزار 302 پوائنٹس کمی کے بعد 43 ہزار 830 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 43 ہزار 792 رہی۔

حصص بازار میں آج 35  کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 204 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 498 ارب روپے ہے۔

Back to top button