بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

روس کا حملہ، دفتر خارجہ نے یوکرین میں موجود تمام پاکستانیوں کو رابطہ نمبر فراہم کردیا

دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ یوکرین میں موجود تمام پاکستانیوں کو ایمرجنسی رابطہ نمبر جاری کردیا گیا ہے۔

 ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں تمام پاکستانیوں کے لیے سفارتخانہ 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے۔

یوکرین میں موجود پاکستانی شہری ایمرجنسی نمبر 00380638282984 اور  پاکستانی سفارتخانے کے ای میل [email protected] پر رابطہ کرسکتےہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں موجود  تمام پاکستانی ایمرجنسی نمبر اور ای میل پر رابطہ کرسکتےہیں۔

واضح رہے کہ روسی فوج کے یوکرین پر حملے اور یوکرینی دارالحکومت کیف کے ایئرپورٹ پر بم دھماکے کے بعد وہاں ہنگامی صورت حال ہے، لوگوں نے شہر خالی کرنا شروع کر دیا۔

پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد یوکرین کے دارالحکومت میں پھنس گئی ہے۔

مزید پڑھیے  بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع
Back to top button