بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نور مقدم قتل کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت

اسلام آباد کی   مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج  عطا ربانی نے  کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی۔

عدالت نے کیس کے شریک ملزمان جمیل اور افتخار کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی جبکہ  تھراپی ورکس کے تمام ملزمان کو بری کردیا۔ سزا پانے والا مجرم افتخار چوکیدار اور مجرم جمیل خانساماں ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے مجرم ظاہرجعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی کو بری کردیا۔

نو رمقدم قتل کیس کا ٹرائل 4 ماہ 8 دن جاری رہا جس کے دوران گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے، شہادتیں ریکارڈ ہوئیں اور  جرح کے بعد وکلاء نے حتمی دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے 22 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Back to top button