بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

لیجنڈ فٹبالر مائیکل اوون کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، عثمان ڈار

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ لیجنڈ فٹبال سٹار مائیکل اوون بطور کامیاب جوان فٹبال ایمبیسیڈر کام کریں گے، مائیکل اوون نے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں سے کہتا ہوں پیشہ ور فٹبالر بنیں ۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے سابق برطانوی فٹبالر مائیکل اوون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ لیجنڈ فٹبال سٹار کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔عثمان ڈار نے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو کھیلوں میں مواقع فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، کامیاب جوان 10 ریجن میں فٹبال کے ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیو کر رہے ہیں،فروری کے پہلے ہفتے میں کراچی میں فٹبال کے ٹرائلز کیے جائیں گے۔معاون خصوصی نے بتایا کہ مستقبل میں پاکستانی فٹبالر بھی لیگز کھیلتے نظر آئیں گے۔اس موقع پر سابق برطانوی فٹبالر مائیکل اوون نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ، ہاکی کے علاوہ فٹبال میں بھی دلچسپی لی جاتی ہے، ٹرائل کے دوران کھلاڑیوں کے معیار کو دیکھوں گا، پاکستانی نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ پیشہ ور فٹبالر بنیں۔مائیکل اوون نے کہاکہ ہاکی کرکٹ کے ساتھ ساتھ فٹبال کے دیوانے بھی پاکستان میں موجود ہیں،مجھے بہت خوشی ہے کہ پاکستان میں فٹبال کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ کا حصہ ہوں، فٹبال کے شعبے میں پاکستان کے مستقبل کے سٹارز ٹیلنٹ ہنٹ سے نکل کر سامنے آئیں گے۔سابق برطانوی فٹبالر کاکہنا تھا کہ یورپ سے آئے انٹرنیشنل کوچز بھی پاکستان کے فٹبالرز کے ساتھ کام کریں گے،میں مان ہی نہیں سکتا کہ پاکستان میں فٹبال کا ٹیلنٹ نہیں،بس پاکستان میں نوجوان فٹبالرز کو مواقع فراہم کرنے کی دیر ہے۔

Back to top button