بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

این سی او سی کی پابندیاں، کن 4 شہروں پر اطلاق ہوگا؟

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلوں کے تحت ملک کے چار بڑے شہروں میں کورونا پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق کراچی،لاہور، حیدرآباد اور اسلام آباد میں کورونا کی پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔

این سی او سی  کا کہنا ہےکہ کراچی میں تین روز سے کورونا مثبت کیسزکی شرح 36.58، لاہور میں تین روز سے 13.69 اور حیدرآباد میں تین روز سے شرح 12.88 ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں تین روز سے کورونا کی شرح 10.47 فیصد ہے جس کے تحت ان چار شہروں میں پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کورونا کی 10 فیصد سے زیادہ شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات پر پابندی عائد ہوگی جب کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 300  افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ ایسے شہروں میں ان ڈور ڈائننگ پر 24 جنوری سے مکمل پابندی عائد ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدودہوں گی اور 12 سال سے کم عمر بچے متبادل دن اسکول جائیں گے۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ کراچی، لاہور، حیدرآباد اور اسلام آباد میں مثبت کیسز کا جائزہ اجلاس ہفتے میں دو بار ہو گا۔

Back to top button