بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شوکت ترین نے تمام مصروفیات ملتوی کر دی ہیں اور خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Back to top button