بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نوواک کا ویزا منسوخی ہونے کے باوجود بیدخل نہ کرنے کا اعلان

آسٹریلین حکومت نے سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا آسٹریلیا کا ویزا منسوخ کردیا۔عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار آسٹریلین اوپن میں شرکت کی غرض سے آسٹریلیا میں موجود ہیں، آسٹریلین اوپن کا آغاز میلبورن میں 17 جنوری سے ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے میلبورن پہنچے تو ائیرپورٹ حکام نے ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرکے انہیں سرکاری حراستی ہوٹل میں حراست میں رکھا گیا تھا، اس اقدام کے خلاف جوکووچ کے وکلا نے عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔بعد ازاں عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا ملک بدری کا کیس جیتے تھے، آسٹریلوی عدالت نے جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔عدالتی فیصلے کے مطابق حکومت ٹینس سٹار کا ویزا منسوخ کرنے کی درست دلیل دینے میں ناکام رہی۔ آسٹریلوی عدالت نے حکومت کو ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔آسٹریلیا نے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو ملک سے بے دخل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ویزا منسوخی کے بعد میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی وکیل نے کہا ہے کہ آسٹریلیا نوواک جوکووچ کو ملک سے بیدخل نہیں کرے گا۔رپورٹ کے مطابق حکومتی وکیل نے مزید کہا کہ ٹینس اسٹار کو مقدمے کا فیصلہ ہونے تک ملک سے نہیں نکالا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جوکووچ کو امیگریشن حکام کے سامنے پیش ہونے سے پہلے حراست میں بھی نہیں لیا جائے گا۔خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیا نے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا دوسری بار منسوخ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق جوکووچ کے وکلا نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں حکم امتناعی کی درخواست جمع کرادی۔

Back to top button