بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ہوبارٹ ٹیسٹ، ٹریوس ہیڈ کی سنچری، آسڑیلیاکی پوزیشن مستحکم

آسڑیلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشز سیریز کے ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک آسڑیلیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنا لئے ہیں، انگلینڈکی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے آسڑیلیا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ، انگلش ٹیم کا پہلے بائولنگ کرانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور صرف 83 کے مجموعی سکور پر آسڑیلیا کے تین اہم بلے باز اوپنر ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ اور سٹیو سمتھ صفر، چھ اور صفر سکور کے ساتھ پویلین لوٹ گئے، تاہم اس موقع پر مارنس لبوشین اور ٹریوس ہیڈ نے عمدہ شراکت کرتے ہوئے مجموعی سکور کو 204رنز تک پہنچا دیا اس موقع پر لبوشین 44 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد 236 رنز کے مجموعی سکور پر ٹریوس ہیڈ بھی ایک سو ایک رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آئوٹ ہو گئے جبکہ اسی سکور پر کیمرون گرین بھی 74 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، جس وقت تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو ایلکس کیرے دس اور مچل سٹارک بغیر کوئی سکور بنائے وکٹ پر موجود تھے، انگلینڈ کی جانب سے سٹیورٹ براڈ اور اولی رابنسن نے دو دو جبکہ مارک ووڈ اور کرس واوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Back to top button