بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ثقلین مشتاق نے قائم مقام ہیڈ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 سے پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے قومی ٹیم کے قائم مقام ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے عہدہ چھوڑ دیا۔ انگریزی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ثقلین کی جگہ پر کسی ماہر غیر ملکی کو رکھے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے کہ اشارہ دیا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کے لیے غیر ملکی کوچ رکھا جائے گا۔ رمیز راجہ نے کہا تھا کہ میں نے ثقلین مشتاق، بابر اعظم اور محمد رضوان سے پاکستان ٹیم منیجمنٹ کے مستقبل اور پاکستان ٹیم میں غیرملکی کوچ کی شمولیت سے متعلق آرا پر گفتگو کی تھی۔واضح رہے کہ ثقلین مشتاق نے قومی ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے لیے کام کیا تھا جہاں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Back to top button