بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی وی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے محمد حسنین کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

آسٹریلوی ٹی وی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے بگ بیش لیگ میں اپنے پہلے اوور میں تین وکٹیں لینے والے پاکستانی بالر محمد حسنین کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔محمد حسنین نے بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے ہی اوور میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور کرکٹ سے وابستہ غیر ملکی شخصیات کو اپنا مداح بنایا۔انہوں نے محمد حسنین کی شاندار بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی شاندار محمد حسنین۔حسنین نے چار اوورز میں سے ایک میڈن کروایا اور 20رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔محمد حسنین نے اپنے اوور کی پہلی گیند پر کوئی رن نہیں دیا جبکہ دوسری اور تیسری گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں جبکہ چوتھی گیند بھی ڈاٹ ہوئی، پانچویں گیند پر پھر ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا ۔

Back to top button