بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں کئی گئی بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں شدید تشویش کا باعث ہیں،مسرت عالم

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کئی گئی بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں شدید تشویش کا باعث ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس نوآبادیاتی اقدام کا مقصد متنازع علاقے کی مسلمان اکثریت کی تذلیل، اُنہیں بے دخل اور بے اختیار کرنا ہے، نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بے دردی سے ہمارے وسائل کو لوٹا، دراصل کشمیر کی شناخت اور آبادی کا تباسب تبدیل کرنا بھارت کا مذموم ایجنڈا ہے۔انہوں کا کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں رئیل اسٹیٹ کانفرنس غنڈہ گردی پر مبنی طرزعمل ہے،یہ تاریخ کو مسخ کرنے، اسلامی ثقافت اور جموں و کشمیر کے عوام کی سرزمین کو نقصان پہنچانے کی ایک اور دانستہ کوشش ہے تاہم اس طرح کے مضحکہ خیز ہتھکنڈے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت میںکوئی تبدیلی نہیںلا سکتے۔ مسرت عالم نے گزشتہ ایک سال سے سری نگر کی تاریخی جامعہ مسجد میں لوگوں کو نماز جمہ کی ادائیگی سے روکے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے عوام جنہوں نے ہمیشہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کیخلاف مزاحمت کو 31 دسمبر کو نماز جمعہ کی ادائیگی اور بھارت کی طرف سے نوآبادیاتی آباد کار اقدام کے خلاف پر امن احتجاج کے لئے جامعہ مسجد سری نگر کی طرف مارچ کریں گے۔ انہوں نے علماء کرام و خطیبوں سے اپیل کہ وہ متعلقہ مساجد میں لوگوں کو بھارت کے مذموم عزائم سے آگاہ کریں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت دیگر عالمی تنظمیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھارت کو متنازعہ علاقہ کی آبادی کا تناسب بدلنے سے روکیں۔

Back to top button