بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سیالکوٹ واقعہ، 13ملزمان کی شناخت، تصاویر جاری کردی گئیں

سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ واقعے میں ملوث 100 سے زائد ملزمان کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

پنجاب پولیس نے سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ متعلقہ حکام کوبھیج دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث 118 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق 160 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جو 12 گھنٹوں کی ہے۔

ان گرفتاریوں میں سے سیالکوٹ واقعے میں ملوث  13 ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے جن کے نام یہ ہیں:

لاش کو گھسیٹنے والا احتشام

جلتی لاش کے ساتھ سیلفی لینے والا جنید

میڈيا کے سامنے اعتراف جرم کرنے والے طلحہ عرف باسط اور فرحان ادریس

ورکرز کو اشتعال دلانے والا صبور بٹ

تشدد میں ملوث عثمان رشید ، شاہ زیب احمد ، عمران ، عبدالرحمان ، شعیب عرف گونگا، اور  راحیل عرف چھوٹا بٹ

پرتشدد ہجوم میں شامل ناصر

فیکٹری کی چھت پر اینٹ اٹھاکر مارنےوالا تیمور احمد بھی گرفتار  ہے

اس کے باوجود ابھی اور بہت سے چہرے ہیں جو با آسانی شناخت کیے جاسکتے ہيں۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کر کے اس کا فارنزک آڈٹ کرایا جا رہا ہے۔

میڈیا پر اعتراف جرم کرنے والا ملزم۔ فوٹو: پنجاب پولیس
میڈیا پر اعتراف جرم کرنے والا ملزم۔ فوٹو: پنجاب پولیس 
فوٹو: پنجاب پولیس
فوٹو: پنجاب پولیس
سیالکوٹ واقعے کا گرفتار ملزم۔ فوٹو: پنجاب پولیس
سیالکوٹ واقعے کا گرفتار ملزم۔ فوٹو: پنجاب پولیس

پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے واقعے سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔

فوٹو: پنجاب پولیس
 فوٹو: پنجاب پولیس
فوٹو: پنجاب پولیس
 فوٹو: پنجاب پولیس
فوٹو: پنجاب پولیس
 فوٹو: پنجاب پولیس
فوٹو: پنجاب پولیس
 فوٹو: پنجاب پولیس
فوٹو: پنجاب پولیس
 فوٹو: پنجاب پولیس
فوٹو: پنجاب پولیس
 فوٹو: پنجاب پولیس
فوٹو: پنجاب پولیس
 فوٹو: پنجاب پولیس
فوٹو: پنجاب پولیس
 فوٹو: پنجاب پولیس

Back to top button