بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کورونا ویکسین مکمل کرانے والوں کو حرمین شریفین میں داخلے کی اجازت

سعودی حکومت نےکورونا وائرس کی ویکسینیشن مکمل کروانے والے افراد کو حرمین شریفین میں داخلےکی اجازت دینےکا اعلان کیا ہے۔

 سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق کورونا ویکسین کی مکمل خوراک لگوانے والے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں حاضری دے سکیں گے تاہم نمازیوں اور زائرین کو پورے وقت ماسک پہننا ہوگا۔

دوسری جانب سعودی حکام نے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی  ختم کردی ہے۔ 

کورونا کی مکمل ویکسینیشن کروانے والے افراد  ریسٹورنٹس اور سنیما ہالز جاسکیں گے اور انہیں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کی بھی اجازت ہوگی ،حکومت سماجی فاصلے سے متعلق پابندیاں ختم کردے گی۔

سعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی پر17 اکتوبر سےکورونا پابندیوں میں نرمی ہوگی۔

Back to top button