بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عراق کا پاکستانی زائرین کا کوٹہ ایک لاکھ تک بڑھانے کافیصلہ

پاکستان عراق کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کا احترام کرتا ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

عراق کی حکومت نے حضرت امام حسینؓ کے اربعین کی تقریب کیلئے پاکستانی زائرین کاکوٹہ پچاس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فیصلے کا اعلان بغداد میں وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور ان کے عراقی ہم منصب عبدالامیر الشماری کے درمیان ملاقات میں ہوا ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پاکستان عراق کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کا احترام کرتا ہے ۔وفاقی وزیر نے انسداد دہشت گردی میں عراقی سیکورٹی سروسز کی جانب سے شاندار کوششوں کو سراہا ۔

انہوں نے کہاکہ عراق انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان تجربات سے استفادہ کرسکتا ہے۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خصوصاً سیکورٹی کے شعبے میں تجربات کے تبادلے کو فروغ دینے پرزوردیا ۔عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری نے کہاکہ پاکستانی زائرین اسلام آباد میں عراقی سفارتخانے سے گروپ ویزے کے ساتھ سنگل ویزہ کیلئے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔انہوں نے پاکستانی ہم منصب کویقین دلایا کہ پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ فیس میں کمی کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ پولیس تربیت اور فرانزک میں پاکستانی تجربات استفادہ کرنا اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیے  عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالا، رانا ثنا اللہ
Back to top button