بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومیکھیل

اولمپک کوالیفائرز کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا۔صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی حتمی منظوری کے بعد 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کیا گیا، عماد شکیل بٹ قومی ہاکی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ ابوبکر محمود کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اولمپک کوالیفائر ایونٹ 15 تا 21 جنوری عمان کے شہر مسقط میں کھیلا جائے گا ، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق، وقار، ارباز احمد، محمد عبداللہ، سفیان خان، مرتضیٰ یعقوب، عبدالمنان، عقیل احمد، معین شکیل، سلمان رزاق، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، عبدالرحمٰن جونیئر، زکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف اور ارشد لیاقت بھی شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ، کوچ، شکیل عباسی، اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن دلاور حسین ، امجد علی گول کیپر کوچ، وقاص محمود فزیوتھرپسٹ اور محمد عمران خان فزیکل ٹرینر شامل ہیں۔

اولمپین کلیم اللہ کی سربراہی میں ناصر علی، رحیم خان اور لئیق لاشاری پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے حتمی ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیکر اپنی سفارشات صدر پی ایچ ایف کو پیش کی تھیں جس کی روشنی میں اسکواڈ کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیے  باجوڑ میں دھماکہ، دو افراد جاں بحق
Back to top button