بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پنڈورا پیپرز پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پنڈورا پیپرز پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے پنڈورا پیپرز کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں وفاق، قومی احتساب بیورو (نیب)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اسٹیٹ بینک کو فریق بنایا گیا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی درخواست میں اے آر یو اور ایس ای سی پی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آف شور کمپنیوں سے پوچھا جائے پاکستان سے رقم کس ذریعے سے باہر بھجوائی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف بی آر کو آف شور اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا جائے اور تین ماہ میں آف شور اثاثوں کے ذرائع کا ثبوت مانگے جائیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ غیرقانونی آف شور اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا جائے اور ایف بی آر پنڈورا پیپرز اور پانامہ پیپرز میں موجود افراد سے رقم کے ذرائع پوچھے۔

Back to top button