
صدر،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا میجر طفیل محمد شہید کوخراج عقیدت
صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو ان کے 67 ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید کو ان کی بیمثال جرات اور قربانی پر سلام پیش کرتی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ آج پاکستان ان عظیم ہیروز کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر جرات کے ساتھ مقابلہ کررہی ہیں۔بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو نے میجر طفیل محمد شہید کے یوم شہادت کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔















