بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے افغانستان کا کوئی نمائندہ خطاب نہیں کریگا

اقوام متحدہ میں سابق افغان حکومت کے سفیر غلام محمد اسحاق زئی نے اپنا نام واپس لےلیا۔

اقوام متحدہ کی 76 ویں جنرل اسمبلی کے شیڈول کے مطابق افغانستان کو اجلاس کے آخری روز یعنی آج خطاب کرنا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سابق افغان حکومت کے سفیر غلام اسحاق زئی نے اپنا نام واپس لے لیا ہے تاہم اس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ  غلام اسحاق زئی کی جانب سے نام واپس لینے کے بعد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں افغانستان کا کوئی نمائندہ خطاب نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے 20 ستمبر 2021 کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

افغانستان سے 2 نمائندوں کے نام آنے پرافغانستان کی جانب سےخطاب نہیں ہوسکا۔ ایک ملک سے 2  نمائندوں کے ناموں پر اقوام متحدہ کی 9 رکنی کمیٹی فیصلہ کرتی ہے جس کا اجلاس اکتوبر یا نومبر میں ہونا ہے۔

Back to top button