بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا

پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کا حصہ بننے والی ٹیم اسٹرائیکرز کی قیادت کائنات امتیاز کے سپرد کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 21 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا

پاکستان کپ ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔قومی ویمنز کرکٹ سیزن برائے 22-2021 کے ابتدائی ایونٹ میں4 ٹیموں کے مابین مجموعی طور پر 14 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ میں شریک ٹیم بلاسٹرز کی قیادت سدرہ نواز، چیلنجرز کی جویریہ خان اور ڈائنامائٹس کی منیبہ علی صدیقی کریں گی ۔ پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کا حصہ بننے والی ٹیم اسٹرائیکرز کی قیادت کائنات امتیاز کے سپرد کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 21 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ سال ایونٹ میں تین ٹیموں نے شرکت کی تھی اور اُس دوران ان کے مابین کُل 7 میچز کھیلے گئے تھے۔

سات روز پر مشتمل ایونٹ میں روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے۔ ایک میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے فائنل کے علاوہ یہ تمام میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔ایونٹ کا فائنل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے تمام میچز لائیو اسٹریم کیے جائیں گے، جس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

اسکواڈز:

بلاسٹرز: سدرہ نواز (کپتان اور وکٹ کیپر) ، عائشہ جاوید ، اریجہ حسیب ، بی بی ناہیدہ ، فجر نوید ، فاطمہ ثناء خان ، گل فیروزہ ، مومنہ ریاست ، ندا راشد ، نورین یعقوب ، عمائمہ سہیل ، صائمہ ملک ، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ
اسپورٹ سٹاف: وقار اورکزئی (ہیڈ کوچ) ، عاقل خان (اسسٹنٹ کوچ) ، رابعہ صدیق (فزیوتھیراپسٹ) اور فزا عابد (منیجر)۔

چیلنجرز: جویریہ خان (کپتان) ، انوشہ ناصر ، ڈیانا بیگ ، دعا ماجد ، فریحہ محمود ، گل رخ ، ارم جاوید ، خدیجہ چشتی ، ناجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نازش رفیق ، صباء نذیر ، سدرہ امین ، سیدہ معصومہ زہرہ فاطمہ اور وحیدہ اختر۔
اسپورٹ اسٹاف: وسیم یوسف زئی (ہیڈ کوچ) ، شاکر قیوم (اسسٹنٹ کوچ) ، انجلی (فزیوتھیراپسٹ) اور رابیل خالد حشمت (منیجر)۔

ڈائنامائٹس: منیبہ علی صدیقی (کپتان) ، عالیہ ریاض ، فاطمہ زہرہ ، غلام فاطمہ ، حمنہ بلال ، حورینہ سجاد ، کائنات حفیظ ، ماہم طارق ، نشرہ سندھو ، نیہا شرمین ، ردا اسلم ، صدف شمس ، سوہا فاطمہ (وکٹ کیپر) اور سیدہ انشرہ اسد۔
اسپورٹ اسٹاف: محمد کامران حسین (ہیڈ کوچ) ، محمد علی نیازی (اسسٹنٹ کوچ) ، یمنہ خان (فزیوتھیراپسٹ) اور آسیہ خان (منیجر)۔

اسٹرائیکرز: کائنات امتیاز (کپتان) ، آئمہ سلیم ستی ، عائشہ نسیم ، عائشہ ظفر ، بسمہ امجد ، فاطمہ خان ، گل اسوہ ، حفصہ خالد ، جویریہ رؤف ، نتالیہ پرویز ، امِ ہانی ، سیدہ اسماء امین (وکٹ کیپر) ، ٹوبا حسن اور یسرا عامر (وکٹ کیپر)
اسپورٹ اسٹاف: ارشد خان (ہیڈ کوچ) ، شاہد محمود (اسسٹنٹ کوچ) ، سبرینا (فزیوتھیراپسٹ) اور شگفتہ بانو قاسم (منیجر)۔

شیڈول:

9 ستمبر : ڈائنامائٹس بمقابلہ بلاسٹرز ، نیشنل اسٹیڈیم۔
چیلنجرز بمقابلہ اسٹرائیکرز ، اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔

11 ستمبر : ڈائنامائٹس بمقابلہ چیلنجرز ، نیشنل اسٹیڈیم۔
بلاسٹرز بمقابلہ اسٹرائیکرز ، اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔

13 ستمبر : ڈائنامائٹس بمقابلہ اسٹرائیکرز ، نیشنل اسٹیڈیم۔
بلاسٹرز بمقابلہ چیلنجرز ، اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔

15 ستمبر : چیلنجرز بمقابلہ اسٹرائیکرز ، نیشنل اسٹیڈیم۔
ڈائنامائٹس بمقابلہ بلاسٹرز ، اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔

17 ستمبر : بلاسٹرز بمقابلہ اسٹرائیکرز ، نیشنل اسٹیڈیم۔
ڈائنامائٹس بمقابلہ چیلنجرز ، اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔

19 ستمبر : بلاسٹرز بمقابلہ چیلنجرز ، نیشنل اسٹیڈیم۔
ڈائنامائٹس بمقابلہ اسٹرائیکرز ، اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔

21 ستمبر:تیسری پوزیشن کے لیے میچ ، اوول اکیڈمی گراؤنڈ۔
فائنل : نیشنل اسٹیڈیم۔

Back to top button