بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ڈیل سٹین کرکٹ کو خیر باد کہہ گئے

سٹین نے اپنے کیرئیر میں 93 ٹیسٹ 125 ون ڈے اور47 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر ڈیل سٹین نے کھیلے گئے 93 ٹیسٹ میچ کے دوران 439 وکٹیں حاصل کیں

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ڈیل اسٹین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بیس سال کرکٹ کھیلی، آج کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔انہوں نیدوستوں، خاندان، ساتھی کرکٹرز، جرنلسٹ سب کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ ڈیل اسٹین نے اپنے کیرئیر میں 93 ٹیسٹ 125 ون ڈے اور47 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر ڈیل سٹین نے کھیلے گئے 93 ٹیسٹ میچ کے دوران 439 وکٹیں حاصل کیں

ان کی ٹیسٹ اننگز میں بہترین بائولنگ 51 رنز دیکر 7 وکٹیں تھیں جبکہ ٹیسٹ میچ میں ان کی بہترین بائولنگ 60 رنز دیکر 11 وکٹیں حاصل کرنا ہے، ڈیل سٹین نے چار وکٹیں میچ میں ستائیس مرتبہ، پانچ وکٹیں میچ میں چھبیس مرتبہ جبکہ میچ میں دس وکٹیں انہوں نے پانچ مرتبہ حاصل کیں، ڈیل سٹین نے کھیلے گئے ایک سو پچیس ون ڈے میچوں کے دوران 25.95 کی اوسط طے 196 وکٹیں حاصل کیں جس میں ان کی بہترین بائولنگ39 رنز کے عوض چھ وکٹیں رہی، ون ڈے میچوں میں انہوں نے چار وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ چار بار جبکہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ تین بار سرانجام دیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے کھیلے گئے 47 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں سٹین نے 18.35 کی اوسط طے 64 وکٹیں حاصل کیں

ان کی بہترین بائولنگ9 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کرنا ہے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انہوں نے چار وکٹیں میچ میں حاصل کرنے کا کارنامہ دو مرتبہ سرانجام دیا، کھیلے گئے 228 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انہوں نے 22 کی اوسط سے 263 وکٹیں حاصل کیں جس میں ان کی بہترین بائولنگ نو رنز کے عوض چار وکٹیں ہے، ڈیل سٹین پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل چکے ہیں ان کا آخری میچ کراچی میں ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بنا۔

Back to top button