بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کابل ائیرپورٹ پر حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کرینگے، پینٹاگون

امریکا یومیہ 5 سے 9 ہزار افراد کو کابل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکی میڈیا کو انٹرویو

پینٹاگون نے کابل ایئرپورٹ پر امریکیوں کے انخلا کے لیے جاری آپریشن کے دوران کسی بھی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی۔ 

ترجمان پینٹاگون جان کربی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر ساڑھے تین ہزار کے قریب فوجی اہلکار تعینات ہیں۔

جان کربی نے کابل سے لوگوں کو نکالنے کی اپنی صلاحیت کے بارے میں بتایا کہ امریکا یومیہ 5 سے 9 ہزار افراد کو کابل سے نکال سکتا ہے۔

ترجمان پینٹاگون نے خبردار کیا کہ ایئرپورٹ پر جاری آپریشن یا لوگوں پر حملے کی صورت میں مناسب جوابی کارروائی کی جائے گی۔

Back to top button