بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سیکیورٹی کرائسز پیدا کر رہی ہیں۔میجر جنرل بابر افتخار

مقبوضہ کشمیر میں سلامتی کا بحران علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سلامتی کا بحران علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ، ڈیموگرافک تبدیلی سیکیورٹی کرائسز پیدا کر رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی سیکیورٹی کرائسز پیدا کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے آج 2 برس مکمل ہونے پر دفترِ خارجہ سے ریلی نکالی گئی، اس موقع پر کشمیر یکجہتی ریلی کے لیے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ 1 منٹ کے لیے ملک بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔

Back to top button