بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

طالبان کی سرگرمیوں پر قابو پانے کیلئے افغانستان میں رات کا کرفیو

تشدد میں کمی اور طالبان کی سرگرمیاں روکنےکے لیے 31 صوبوں میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے،وزارت داخلہ

افغان حکومت نے پرتشدد حالات اور طالبان کی سرگرمیوں پر قابو پانےکے لیے ملک کے 34 میں سے 31 صوبوں میں رات کا کرفیو نافذکردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ تشدد میں کمی اور طالبان کی سرگرمیاں روکنےکے لیے 31 صوبوں میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

مقامی وقت کے مطابق کرفیو رات 10 بجے سے لےکر صبح بجے تک رہے گا، اس دوران غیر ضروری طور پر باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل،ننگرہار اور پنج شیر صوبے رات کےکرفیو سے مستثنٰی ہوں گے۔

دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے 24گھنٹوں میں 13صوبوں میں افغان فورسز کے آپریشن میں ،262طالبان جنگجوہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

Back to top button