بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مفتی تقی عثمانی سے ملنے کی کوشش کرنے والے شخص سے برآمد چاقو لیب بھیج دیا گیا

مفتی تقی عثمانی انے اپنے آڈیو بیان میں اپنی خیریت اور واقعے سے متعلق آگاہ کردیا


معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کے پیچھے آنے والے مشکوک شخص کو گارڈز نے پکڑ لیا۔ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں کا کہنا ہے مفتی تقی عثمانی پر حملہ نہیں ہوا، دارالعلوم کورنگی میں فجر کی نماز کے بعد نامعلوم شخص نے مفتی صاحب سے ملاقات کی اجازت مانگی، محافظوں نے تلاشی لی تو اس کی جیب سے چاقو برآمد ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتبہ شخص کو حراست میں لے کرچاقو تحویل میں لے لیا،جب کہ ملزم سے تلاشی کے دوران چاکلیٹ اور نئے کپڑے بھی ملے ہیں پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص نے بتایا کہ وہ گھریلو جھگڑے سے پریشان تھا اور دعا کروانے آیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ چاقو پر زہر یا کسی اور مادے کی موجودگی کیلئے لیب بھیجا جائے گا رپورٹ کے بعد مزید قانونی کارروائی کا تعین کیا جائےگا۔دوسری جانب مفتی تقی عثمانی انے اپنے آڈیو بیان میں اپنی خیریت اور واقعے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

Back to top button