بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روزڈالر60پیسے مہنگا ہو گیا


انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر60پیسے  مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید60پیسے بڑھ کر 156.80روپے سے بڑھ کر157.40روپے اور قیمت فروخت 156.90روپے سے بڑھ کر157.50روپے ہو گئی ۔ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں60پیسے  بڑھ گیا اور ڈالر کی قیمت خرید 156.90روپے سے بڑھ کر157.50روپے اور قیمت فروخت50پیسے کے اضافے سے157.30 روپے سے بڑھ کر157.80روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق پیرکو یورو کی قیمت خرید188روپے سے بڑھ کر 186.50روپے اور قیمت فروخت187.50روپے سے بڑھ کر188.00روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید215.50روپے سے بڑھ کر217.50روپے اور قیمت فروخت217.50روپے سے بڑھ کر219.00روپے پر آ گئی۔

Back to top button