بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

اسٹاک مارکیٹ میں پہلے روز مندی کا رجحان، کے ایس ای100انڈیکس 48200پوائنٹس اور 48100پوائنٹس سے نیچے گر گیا، سرمائے میں 20ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ



پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار حصص میں مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 48200پوائنٹس اور 48100پوائنٹس سے نیچے گر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 20ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں37ارب33کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا جبکہ کاروباری حجم بھی گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں زیادہ رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکو کاروبارکا آغاز مثبت  زون میں  تاہم گزرتے وقت کے ساتھ سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کیلئے شیئرز کی فروخت سے کاروبار مندی کی جانب چلا گیا اور کاروبار کے اختتام پر دو نفسیاتی حدوں سے گر کر انڈیکس48000پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک  ایکس چینج میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں226.15پوائنٹس گھٹ کر48012.52پوائنٹس ہو گیا۔کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس  86پوائنٹس کیخسارے سے  19339.65پوائنٹس ، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 146.19پوائنٹس  کی کمی سے32723.04 پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس522.99پوائنٹس کی کمی کے بعد78680.08پوائنتس پر بند ہوا۔

مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 37ارب33کروڑ44لاکھ19ہزار232روپے بڑھ کر83کھرب57ارب34کروڑ21لاکھ29ہزار278روپے ہو گیا۔  مارکیٹ میں پیر کو  83کروڑ91لاکھ 86ہزار 587حصص کے سودے ہوئے جبکہ  گزشتہ جمعہ کو 75کروڑ5لاکھ 61ہزارشیئرز کا کاروبار ہواتھا۔

مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر411کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے163کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 233 میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے نمایاں کمپنیوں میںسلک  بینک،ہم نیٹ ورک ،ورلڈ کال ٹیلی کام، پاکستان انٹرنیشنل بلک ،فوجی  فوڈز،بائیکو پیٹرولیم،کے الیکٹرک،غنی گلوبل گلاس،یونٹی فوڈز لمیٹڈ اورایف نیت ایویٹیز شامل ہیں  ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 44.55روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت9500.00روپے ہو گئی اسی طرح39.15روپے کے اضافے سے صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت63.98روپے بڑھ کر989.98روپے اور  بھنیرو ٹیکسٹائل کے شیئرز  کی قیمت59روپے کے اضافے سے 1059روپے پر پہنچ گئی۔ نمایاں کمی  یونی لیور فوڈز اورکولگیٹ پامولیو کے حصص کے داموں میں رہی جنکی قیمتیں840روپے اور98روپے کی کمی سے بالترتیب15710روپے اور2700روپے رہ گئی۔

Back to top button