بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

اپنے کئے پر شرمند ہوں امید ہے قوم معاف کردیگی، محمد آصف

نئے پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیت دے کر ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں


پاکستان کے سابق کرکٹر اور فاسٹ بالر محمد آصف نے پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میںگفتگو کرتے ہوئے 38 سالہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ھیں اور قوم سے معافی مانگتے ہیں، وہ پرامید ہیں کہ قوم انہیں معاف کردے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی کرکٹ گرانڈز کو آج بھی مس کرتے ھیں اور نئے پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیت دے کر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر محمد آصف کا کیرئیر تنازعات کا شکار رہا، فیلڈ اور آف دی فیلڈ محمد آصف کئی تنازعات اور سکینڈلز میں الجھے رہے، ساتھی کھلاڑی کے ساتھ لڑائی، ڈوپنگ سکینڈل، منشیات برآمدگی، دبئی میں گرفتاری کیس اور سب سے بڑھ کر 2010 کا سپاٹ فکسنگ اسکینڈل ان کے کیرئیر کا حصہ ہیں۔

2010 میں 5 سالہ پابندی کا شکار ہونے سے قبل محمد آصف نے 23 ٹیسٹ میں 24.36 کی اوسط سے 106 وکٹیں حاصل کی تھیں اور انہیں نئی گیند کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کا بہترین گیند باز قرار دیا جاتا ہے۔

Back to top button